جیک پاٹ لاٹری نکلنے پر ٹی وی رپورٹر نے براہ راست نشریات میں استعفیٰ دے دیا لیکن۔۔۔

بدھ دسمبر 23:54

جیک پاٹ لاٹری نکلنے پر ٹی وی رپورٹر نے  براہ راست نشریات میں استعفیٰ ..

سپینش ٹی وی کی ایک رپورٹر کو  جیک پاٹ لاٹری نکلنے پر نمبروں کی  دو بار پڑتال کرنی چاہیے تھی۔ اگر وہ ایسا کر لیتی تو وہ اس شرمندگی سے بچ جاتی ، جس کا وہ اب سامنا کر رہی ہیں۔ ایک خاتون  ٹی وی رپورٹر نے   براہ راست نشریات کے دوران  اس وقت استعفیٰ دے دیا، جب انہیں لگا کہ ان کا جیک پاٹ لگا ہے۔
آر ٹی وی ای کی رپورٹر نتالیہ ایسکوڈیرو  نے سپین کی ال گور ڈو   لاٹری کے نتائج سنتے ہوئے سمجھا کہ اُن کا 4 ملین یورو کا انعام نکلا ہے جبکہ اُن کا انعام بہت کم مالیت تھا۔

(جاری ہے)


نتالیہ نے  خود کو بڑے انعام کا مالک سمجھتے ہوئے  لائیو ٹی وی نشریات میں  حد سے زیادہ  خوشی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے بعد میں بتایا کہ اُن کا انعام تو بس  صرف 5 ہزار یورو کا تھا۔
جس وقت لاٹری کے فاتح کا اعلان کیا گیا، نتالیہ خوشی سے چیخ پڑی۔ انہوں نے فوراً اعلان کیا کہ وہ کل سے کام پر نہیں آئیں گی۔ جس سے ٹی وی سٹوڈیو میں موجود لوگوں کو لگا کہ اُن کا بہت بڑا انعام نکلا ہے۔
اس ٖغلط فہمی پر نتالیہ نے ٹوئٹر پر صارفین سے معذرت کی اور بتایا کہ  وہ ذاتی زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہیں ۔
نتالیہ کے ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔


وقت اشاعت : 25/12/2019 - 23:54:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments