خاتون کی مدد کے لیے پہنچنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ تو طوطا تھا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 جنوری 2020 23:51

خاتون کی مدد کے لیے پہنچنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ  یہ تو طوطا تھا
پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف آفس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے ہمسایے  میں ایک گھر سے ایک عورت کی مدد کے لیے چلانے کی آواز آ رہی ہے۔
شیرف آفس سے کئی پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔ سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق ڈپٹی جب موقع پر آئے تو گھر کا مالک باہر اپنی بیوی کی کار ٹھیک کر  رہا تھا۔ فوٹیج کے پس منظر میں مجھے باہر آنے دو (Let me out!) کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ  پولیس آفیسر کی بات سننے پر گھر کا مالک  گھر کے اندر جا  کر اپنا طوطا باہر لے آتا ہے۔
گھر کے مالک نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر اپنی بیوی کی کار کی بریک  ٹھیک کر رہے تھے اور ان کا  40 سالہ طوطا ریمبو  اندر گانے گا رہا تھا، اسی دوران چار پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسرز نے مالک مکان کو بتایا کہ ہمسایوں میں سے کسی نے فون کر کے بتایا کہ اِن کے گھر کے اندر سے کسی عورت کی آواز آ رہی ہے، جو مدد کے لیے چلا  رہی ہے۔

اس پر  گھر کے  مالک نے پولیس آفیسرز کا تعارف اپنے طوطے سے کرا دیا۔اس کے بعد گھر کے مالک نے اپنے طوطے کا تعارف اپنے ہمسایوں سے بھی کرایا۔ پولیس کو کال کرنے والی عورت طوطے کو دیکھ کر ہنسنے لگی۔
گھر کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں اس طوطے کو Let me out  چیخنا سکھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu