چین کے ایک دیہات میں رہنے والی لڑکی کیسے انٹرنیشنل انٹرنیٹ سٹار بنی؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جنوری 2020 23:41

چین کے ایک دیہات میں رہنے والی لڑکی کیسے انٹرنیشنل انٹرنیٹ سٹار بنی؟

وی لاگنگ کی  انڈسٹری ابھی اپنے ابتدائی مراھل میں ہے۔ تخلیق کار ٹیکنالوجی اور تفریع کے حوالے سے  وی لاگنگ کر کے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں لیکن چین  کے ایک دور دراز کے دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی  گھر کے روز مرہ کام کر کے ہی انٹرنیٹ سٹار بن گئی ہے۔
29 سالہ لی زیچی کے کئی ملین فینز صرف چین میں ہی ہیں۔   وہ چینی حکومت سے اجازت سے دنیا بھر میں چینی  روایات اور اقدار کی تشہیر بھی کر  رہی ہیں۔

لی  اپنے روز مرہ کے کام کاج کو ہی لائیو سٹریم کرتی ہیں۔ وہ کھانا پکانے سے لیکر فرنیچر تک  بناتی ہیں۔چینی ناظرین جب آلودگی اور کام کے دباؤ سے پریشان ہوتے ہیں تو لی انہیں جیسے پریوں کی دنیا کی سیر کراتی ہے۔
چین کی دیہاتی زندگی کے حوالے سے وی لاگنگ چینل کافی کم تھے، اسی لیے لی نے  دیہاتی زندگی کو ہی لائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

لی کے تمام پلیٹ فارمز پر سبسکرائبرز کی تعداد 58 ملین ہے۔


لی  اپنے چینل پر جو بھی چیز دکھاتی ہیں، اس کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔ انہوں نے بطخ کے انڈوں سے ایک ڈش بنانے سے پہلے بطخ کے انڈوں سے بچے نکلوائے ، یہ بچے بڑے ہوئے، بڑے ہو کر انہوں نے انڈے دئیے، جو اس ڈش میں  استعمال کیے گئے۔ انہوں نے سردیوں میں اپنے لیے چادر بنانے کا سوچا تو یہ کام بھیڑ کی اون صاف کرنے سے شروع کیا۔اس کے بعد اس سے دھاکہ بنایا، اسے  پھلوں سے بنائے رنگ سے رنگا اور پھر اپنا کوٹ بنایا۔


لی سیچوان کے ایک دورادراز گاؤں میں  اپنی دادی کے ساتھ  رہتی ہیں۔وہ 14 سال کی تھیں تو شہر میں کام تلاش کرنے گئی تھیں۔تاہم بڑے شہر کی زندگی انہیں پسند نہیں آئی۔ 2012 میں وہ  واپس اپنی دادی کے گاؤں آ گئیں۔
لی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے  روز مرہ کام کو لائیو سٹریم کر کے شہر والوں کو دکھانا چاہتی ہیں کہ اُن کی خوراک کہاں سے آتی ہے اور روایتی طور پر اسے کیسے پکایا جاتا ہے۔شروع میں وہ اکیلی ٹرائی پوڈ کی مدد سے لائیو سٹریم کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے ایک اسسٹنٹ  اور ویڈیو گرافر کی خدمات بھی حاصل کر لیں ہیں۔
لی کے حوالے سے ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی یہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu