اس فنکار کی شیشے پر ٹوتھ پیسٹ سے بنائی ہوئی تصاویر لائٹ بند کر نے پر شاہکار فن پارے میں بدل جاتی ہیں

بدھ 8 جنوری 2020 23:43

اس فنکار کی شیشے پر ٹوتھ پیسٹ  سے بنائی ہوئی تصاویر لائٹ بند کر نے پر شاہکار فن پارے میں بدل جاتی ہیں
لوگ جب پہلی بار شیاؤنگ چنگزین کی  ٹوتھ پیسٹ سے  بنائی  ہوئی مصوری دیکھتے ہیں تو زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ دیکھنے میں یہ کافی بھدی اور بے ترتیب لگتی ہیں لیکن جیسے ہی وہ کمرے کی روشنی بند کرتے ہیں، ہر کوئی ان کو دیکھ کر انگلیاں دانتوں میں دبا لیتا ہے۔
وسطی چین کے صوبے ہوبئی سے تعلق رکھنے والے شیاؤنگ  نے ٹوتھ پیسٹ سے تصاویر پرانے کیمروں میں ریل کو ڈویلپ کرنے کے پراسس سے متاثر ہو کر بنانا شروع کیں۔

انہوں نے سوچا تھا کہ تصویروں کے نیگیٹیو بظاہر کافی بھدے لگتے ہیں لیکن ان سے بہت اعلی تصاویر بنتی ہیں۔
اسی تیکنیک کو استعمال  کرتے ہوئے انہوں نے باتھ روم میں  ٹوتھ پیسٹ سے شیشے پر مصوری کرنی شروع کر دی۔انہوں نے سب سے پہلے مشہور شخصیات کی نیگیٹیو پورٹریٹ بنائیں۔

(جاری ہے)

جب انہیں لگا کہ اس طرح  پورٹریٹ بن سکتی ہیں تو انہوں نے اپنی مہارت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔

اب وہ دو سے تین گھنٹے میں ایک شاندار  پورٹریٹ تیار کر سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کو شیشے پر ڈالتے ہی یہ خشک ہو جاتا ہے، اس لیے پورٹریٹ میں تبدیلی کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے۔شیاؤنگ ٹوتھ پیسٹ ہی نہیں بلکہ شیشے پر  پڑے بارش کے قطروں کو بھی پورٹریٹ میں بدل سکتے ہیں۔
شیاؤنگ کی اس طرح ٹوتھ پیسٹ سے فن پارے بنانے کی ویڈیوز ٹِک ٹوک پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ اُن کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu