276 کلوگرام وزنی مچھلی کی قیمت 28 کروڑ روپے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 جنوری 2020 23:40

276 کلوگرام وزنی مچھلی کی قیمت  28 کروڑ روپے

ایک جاپانی شخص ،جسے ٹیونا کنگ کہا جاتا ہے، نے نئے سال کے آغاز پر ٹوکیو کی مارکیٹ سے ایک بڑی ٹیونا مچھلی کے عوض 1.8 ملین ڈالر ادا گئے۔
کیوشی کیمورا،  سوشی کے ریسٹورنٹس کی چین چلاتے ہیں۔ نئے سال کے آغاز پر انہوں نے 276 کلوگرام  یا 608 پاؤنڈ وزنی  بلیو فن ٹیونا فش کے بدلے 196 ملین ین یا 1.8 ملین ڈالر ادا کیے۔اس مچھلی کو شمالی جاپان میں اوموری کے علاقے سے پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)


کیمورا نے صبح منہ اندھیرے ہونے والی نیلامی میں رپورٹروں کو بتایا کہ یہ مچھلی بہترین ہے۔یہ کافی مہنگی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال بھی اپنے گاہکوں کو مزیدار سوشی پیش کریں گے۔
کیمورا ہر سال  کی پہلی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت دے کر ٹیونا فش خریدتے ہیں، اسی وجہ سے وہ قومی خبروں  کا حصہ رہتے ہیں۔پچھلے سال نئے سال کی پہلی نیلامی میں انہوں نے 278 کلوگرام یا 612 پاونڈ وزنی ٹیونا فش کے ریکارڈ  3.1 ملین ڈالر یا 48 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu