فن لینڈ کی وزیر اعظم کی ہفتے میں 4 دن یومیہ 6گھنٹے کام کرنے کی تجویز کی انٹرنیٹ پر پُرزور حمایت

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 جنوری 2020 23:40

فن لینڈ کی وزیر اعظم   کی  ہفتے میں 4 دن یومیہ 6گھنٹے کام کرنے کی تجویز  کی انٹرنیٹ پر پُرزور حمایت

فن لینڈ کی نئی وزیر اعظم  سنا مارین نے ہفتے میں پانچ یا چھ دن کی بجائے صرف چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔  34 سالہ  سنا مارین کا کہنا ہے کہ ملک میں 4 دن کا ہفتہ متعارف کرانا چاہیے۔ یہی نہیں وہ چاہتی ہیں کہ ان چار دن میں لوگ صرف 6 گھنٹے کام کریں۔ اس وقت فن لینڈ میں لوگ ہفتے کے 5 دن 8 گھنٹے روز آنہ کام کرتے ہیں۔
سنا مارین کا کہنا ہے کہ کام کے اوقات کم کرنے سے لوگوں کو اپنے خاندان والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا”میں یقین رکھتی ہوں کہ لوگوں کو اپنے خاندان والوں، پیاروں ،  مشغلوں  اور زندگی کے دوسرے پہلوؤں ، جیسے ثقافت، کو  زیادہ وقت دینا چاہیے”۔انہوں نے یہ تجویز 2019 میں پارٹی کانفرنس میں پیش کی تھی۔
سنا مارین کی تجویز ابھی تک حکومتی پالیسی نہیں بنی لیکن  اسے انٹرنیٹ پر بہت زیادہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ صرف فن لینڈ کے شہری ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے صارفین اُن کے حق میں آوازیں اٹھا رہے ہیں۔دنیا بھر کے لوگ اپنی حکومت سے بھی 4 دن کا ہفتے اور 6 گھنٹے کام کے دورانیے کو نافذ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
سنا مارین فن لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہیں ۔ وہ پانچ جماعتوں کے اتحاد کی حکومت کی سربراہی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu