صرف 10 سیکنڈ میں ابلا ہوا انڈا چھیلنے کی ترکیب

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 جنوری 2020 23:56

صرف 10 سیکنڈ میں ابلا ہوا انڈا چھیلنے کی ترکیب
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں دکھایا گیا  ہے کہ کس طرح ایک شخص ابلے ہوئے انڈے کو  10 سیکنڈ سے بھی  کم وقت میں چھیل لیتا ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح آپ انڈے کو  بہت کم وقت میں بہت اچھی طرح چھیل سکتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے، جو ابلے ہوئے انڈے کو ایک گلاس میں ڈالتا ہے۔اس کے بعد وہ گلاس میں تھوڑا سا ٹھنڈا  پانی ڈالتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ اپنے ہاتھ سے  گلاس  کے اوپری حصے کوبند کر کے اسے چند سیکنڈ کے لیے ہلاتا ہے تو انڈا چھل چکا ہوتا ہے۔اس ویڈیو کو  تین ملین سے زیادہ بار دیکھا جا  چکا ہے اور  اسے 75 ہزار سے زیادہ بار لائک کیا جا چکا ہے۔
انٹرنیٹ  پر کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہوں نے اس ترکیب کو آزمایا تھا لیکن اس نے اچھی طرح کام نہیں کیا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu