ناقابل یقین حد تک حقیقی نظر آنے والی یہ تصاویر حقیقت میں ڈرائنگز ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جنوری 2020 23:53

ناقابل یقین حد تک حقیقی نظر آنے والی  یہ تصاویر حقیقت میں ڈرائنگز ہیں

جب حقیقت سے قریب ترڈرائنگز بنانے کی بات آتی ہے تو کتے اور بلیاں وہ جانور ہیں، جن کی ڈرائنگز بنانے میں سب سے زیادہ مشکل پیش آتی ہیں۔ یہ اُن کے جسم پر بالوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔تاہم یوکی کوڈو نامی ایک فنکار حیرت انگیز مہارت اور صبر کا مظاہرہ کر کے بلیوں کی حقیقت سے قریب ترین ڈرائنگ بناتے ہیں۔ اُن کی بنائی ڈرائنگز کو دیکھ کر انسان متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔


اردو پوائنٹ کے ان صفحات  پر ہم پہلے بھی کئی بار حقیقت سے قریب تر ڈرائنگز کے حوالے سے  آپ کو بہت سی تصاویر دکھا چکے ہیں تاہم یوکی کی ڈرائنگز کو بلاشبہ اس شعبے میں سب سے بہترین ڈرائنگز کہا جا سکتا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس جاپانی فنکار کی عمر صرف 18 سال ہے۔
یوکی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہت سی ایسی ڈرائنگز بھی شیئر کی ہوئی ہیں، جو مکمل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد غالباً فالورز کو بتانا ہے کہ وہ کس طرح اپنی ڈرائنگز مکمل کرتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں انہیں  مکمل ڈرائنگز بناتے دکھایا گیا ہے۔
اُن کی بنائی ہوئی چند ڈرائنگ اور ڈرائنگ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔









متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu