اس کمپنی میں کام کرنے کے لیے آپ کو 2300 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے پڑیں گے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جنوری 2020 23:53

اس کمپنی میں کام کرنے کے لیے آپ کو 2300 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے پڑیں گے

ملازمتوں کے حوالے سے  اخبارات اور ویب سائٹس پر ایسے  اشتہارات شائع ہوتے  رہتے ہیں، جن میں ملازمت کے خواہش مند افراد سے طرح طرح کی عجیب و غریب شرائط پوری  کرنے کا کہا جاتا ہے۔تاہم ملازمت کے کسی اشتہار میں  کمپنی نے امیدوار کو کبھی یہ نہیں کہا ہوگا کہ انہیں  نوکری چاہیے تو وہ  کمپنی سے تنخواہ لینے کی بجائے کمپنی کو اپنی جیب سے  ادائیگی کریں۔

انٹرنیٹ  پر ملازمتوں  کے اشتہارات کے  حوالے سے ایک ویب سائٹ پر کچھ ایسا ہی اشتہار شائع ہوا تھا۔
ایک کمپنی نے انٹرن شپ کے امیدواروں  کے لیے ایک اشتہار دیا، جس میں کہا گیا کہ یہاں انٹرن شپ کرنے کے لیے امیدواروں کو  15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنے ہونگے۔ ویب سائٹ سے یہ اندراج بعد میں  ہٹا دیا گیا لیکن تب تک اس کے سکرین شاٹس ٹوئٹر پر وائرل ہو چکے تھے۔

(جاری ہے)


بدھ کو ایک  ٹوئٹر  صارف نے ملازمت کی تلاش کے پورٹل Indeed پر شائع ہونے والے ایک اشتہار کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا۔یہ  اشتہار  نیویارک کی ایک کمپنی  نے  دیا تھا، جسے ڈیٹا انالسٹ کی تلاش تھی۔اشتہار میں متوقع امیدوار کو کئی طرح کی ترغیبات دینے کے بعد کہا گیا تھا کہ  یہ reverse financed internship ہے، اس لیے امیدوار کو یہاں کام کرنے کے بدلے 15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنا پڑے گا۔


جلد یہ ٹوئٹ وائرل ہوگیا، اسے 20 ہزار سے زائد بار ریٹ اور 90 ہزار بار سے زیادہ لائک کیا گیا۔
ویب سائٹ کے سپورٹ اکاؤنٹ نے تصدیق کی کہ اس اندراج کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سرمایہ دارانہ نظام کی انتہائی شکل قرار دیا۔


Browse Latest Weird News in Urdu