صرف ویڈیو گیمز کھیل کر 30 دن میں 20 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ ایک شخص کا دعویٰ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جنوری 2020 23:55

صرف ویڈیو گیمز کھیل کر 30 دن میں 20 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ ایک شخص کا دعویٰ

فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کی  فیس بک پر وائرل ایک پوسٹ نائیٹنڈو کی RingFit Adventure ویڈیو گیم کی مارکیٹنگ کا اچھا ذریعہ بن سکتی ہے۔یہ  ویڈیو گیم اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے کھیلنے کے لیے کھلاڑی کو ایک جگہ بیٹھنے کی بجائے ہلنا جلنا پڑتا ہے۔
پاسیگ سٹی تعلق رکھنے والے  نوجوان گرافک آرٹسٹ میگوئی گیبرئل  نے نائیٹنڈو کی رنگ فٹ ایڈونچر ویڈیو گیم کی کافی تعریف کی ہے۔

اُنکا کہنا ہے کہ اس گیم کی وجہ سے صرف 30 دنوں میں اُن کا وزن  20 پاؤنڈ یا 9 کلوگرام کم ہوا ہے۔انہوں نے 4 جنوری کو فیس بک پر ایک مختصر پیغام  کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں  شیئر کی ہیں۔
میگوئی کا کہنا ہے کہ  وہ اس آر پی جی ایکشن گیم کو ہر روز صرف 25 منٹ کھیلتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے  وزن کی کمی کی وجہ شام 7 بجے کے بعد کھانا نہ کھانا ہو۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ وزن کی کمی میں مرکزی کردار ویڈیو گیم نے ادا کیا ہے۔کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ وزن کم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔
میکوئی نے گیمنگ پی ایچ کو بتایا کہ  کئی سالوں سے وہ وزن کی زیادتی کا شکار تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ ورزش اور سائیکل چلا کر وزن کم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔اس سے پہلے بھی وہ نائیٹنڈو کی موشن ڈیٹیکشن ویڈیو گیم استعمال کر چکے ہیں لیکن اس کے نتائج اتنے شاندار نہیں نکلے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے رنگ فٹ ایڈونچر کا اشتہار دیکھا۔ یہ گیم دو اسسریز (رنگ کون اور لیگ سٹریپ) کی مدد سے کھیلی جاتی ہے۔
میگوئی نے بتایا کہ گیم کھیلنے سے پہلے اُن  کا وزن 78 کلوگرام تھا، جو ایک ماہ بعد 69 کلوگرام رہ گیا، جو اُن کے 5 فٹ 6 انچ قد کے حساب سے بہترین ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu