ائیر لائن کے اٹینڈنٹ کی وردیوں نے انہیں بیمار کر دیا۔ کمپنی کے خلاف مقدمہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 جنوری 2020 23:56

ائیر لائن کے اٹینڈنٹ  کی وردیوں نے انہیں بیمار کر دیا۔ کمپنی کے خلاف مقدمہ
ڈیلٹا ائیر لائنز  کے عملے کا کہنا ہے کہ  انہوں نے اپنی وردیاں بنانے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔ عملے کا کہنا ہے کہ  ان وردیوں کو پہن کر بیمار ہو گئے ہیں۔ڈیلٹا ائیر  لائنز کے کچھ ملازمین نے  ڈوجویل ، وسکونسن  کی  ایک کمپنی کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق  یہ مقدمہ 31 دسمبر کو وسکونسن میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائرکیا۔

اسی طرح کا ایک مقدمہ ڈیلٹا ائیر لائنز کے دو ملازمین نے مئی میں نیو یارک میں کیا تھا۔وسکونسن میں کیا گیا مقدمہ 525 ملازمین کی طرف سے کیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ لینڈز اینڈ نامی کمپنی کی بنائی وردیاں مئی 2018 میٰں ائیر لائنز کے 64 ہزار ملازمین  کو دی گئی تھیں۔یہ وردیاں فلائٹ اٹینڈنٹ، ٹکٹ اور گیٹ ایجنٹس، ائیر پورٹ کسٹمر سروس کے ملازمین اور سکائی کلب کے عملے کو دی گئیں۔

(جاری ہے)


این بی سی نیوز کے مطابق مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وردی کو پہننے سے سانس کی بیماری،  پھوڑے، خارش،  پھنسی،  جلدی چھالا، بال گرنا،   جلد کی بیماریاں، سر درد،  تھکن   ، نکسیر، ذہنی پریشان اور صحت کے دوسرے مسائل لاحق ہوگئے۔
عملے کا کہنا ہے کہ  لینڈز اینڈ وردیوں کو واپس منگوائے اور متاثرہ افراد کے لیے ہیلتھ مانیٹرنگ پروگرام شروع کرے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمے کے باوجود  ڈیلٹا ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ  یہ وردیاں بالکل محفوظ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق اُنکی  وردیاں ٹیکسٹائل کے انتہائی اعلیٰ معیار پر پوری اترتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی  ایپرن میں کچھ مسائل تھے، جنہیں کلیشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu