کوبرا نے نگلی ہوئی پلاسٹک کی بوتل اُگل دی۔ تشویش ناک ویڈیو

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جنوری 2020 23:53

کوبرا نے نگلی ہوئی پلاسٹک کی بوتل اُگل دی۔ تشویش ناک ویڈیو

ٹوئٹر پر وائرل ایک تشویش ناک ویڈیو میں ایک کوبرا سانپ کو  پلاسٹک کی  نگلی ہوئی بوتل اگلتے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو کو  انڈین فارسٹ سروس کے ایک  آفیسر پروین کاسوان نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ایک کوبرا کو نگلی ہوئی پلاسٹک کی بوتل اگلتے دکھایا گیا ہے۔
48 سیکنڈ کی ویڈیو میں  کوبرا کو زمین پر نگلی ہوئی بوتل کے ساتھ دکھایا گیا ہے ویڈیو کے شروع میں پلاسٹک کی بوتل واضح طور پر کوبرا کے پیٹ میں دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کوبرا اسے آہستہ آہستہ اگلنا شروع کرتا ہے اور بتدریج منہ سے باہر پھینک دیتا ہے۔اس دوران پس منظر میں کچھ لوگ کھڑے بھی نظر آ رہے ہیں۔ یہ  واضح نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کو کس جگہ فلمایا گیا ہے۔
پروین نے اپنے ٹوئٹ  کی تفصیل میں لکھا ہے کہ   پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی بوتل جنگلی حیات اور دیگر انواع کو  کس طرح متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ چونکہ کوبرا سانپ تھا، اس لیے اس نے پلاسٹک کی بوتل کو اُگل دیا، دوسرے جانور ایسا نہیں کر سکتے اور  اسے نگل کر  تکلیف کے ساتھ مر جاتے ہیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu