اچار، مچھلی کے انڈوں اورآلو کے چپس سمیت 100 سے زیادہ ذائقوں کی سافٹ ڈرنکس بنانے والی انوکھی کمپنی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جنوری 2020 23:54

اچار، مچھلی کے انڈوں اورآلو کے چپس  سمیت 100 سے زیادہ ذائقوں کی سافٹ ڈرنکس بنانے والی انوکھی کمپنی

اگر آپ سوچتے ہیں کہ کوکا کولا ونیلا  ہی ایک عجیب و غریب سافٹ ڈرنک ہے تو آپ  غلط ہیں۔ جاپان کی شیزؤوکا پریفیکچر میں قائم کیمورا بیوریج کمپنی کی سافٹ ڈرنکس  کے ذائقوں کے بارے میں  جان  کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
یہ کمپنی اچار، مچھلی کے انڈوں اور آلو کے چپس کے ذائقے کی سافٹ ڈرنکس بنانے کے ساتھ ساتھ کری کولا، خربوزہ اور  ڈبل روٹی کولا ، اور ایل (eel) کولا بھی بناتی ہے۔


نیپون ٹی وی کے مطابق کمپنی نے کئی سالوں میں ان منفرد ذائقوں کو ڈویلپ کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں جو نمک اور مسالے دار مچھلی کے  انڈوں کے ذائقے کی سافٹ ڈرنک متعارف کرائی ہے، اس کے لیے پورے ایک سال محنت کی گئی ہے۔
یہ کمپنی اس وقت 100 سے زیادہ  غیر معمولی ذائقوں  کی سافٹ ڈرنکس پیش کر  رہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی پالیسی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے ہر طرح کے ذائقے کی کولڈ ڈرنک پیش کی جائے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کی سافٹ ڈرنکس کو سیاح یاد گار کے طور پر بھی لے جاتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مختلف ذائقوں کی سافٹ ڈرنکس جاپان کے مختلف علاقوں میں مقبول ہیں۔ مثال کے طور پر نمکین  اور مسالے دار مچھلی کے انڈوں کے ذائقے والی سافٹ ڈرنک فوکووکا میں پسند کی جاتی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ  نمکین اور مسالے دار مچھلی کے انڈوں کو شوق سے کھاتے ہیں۔کیمورا اپنے مصنوعات کو 40 مختلف ممالک میں بھی برآمد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu