روس میں واقع پتھروں کا حیرت انگیز دریا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 جنوری 2020 23:30

روس میں واقع پتھروں کا حیرت انگیز دریا

روس کے جنوبی علاقے  کوہ اورال کے  تاگانائی پارک میں  بگ سٹون ریور ایک ایسا دریا ہے، جس میں پانی کی جگہ  ہزاروں پتھر ہیں۔
پتھروں کے ا س طرح کے دریاؤں کو  پتھریلا  راستہ بھی کہا جاتا ہے۔ایسے دریاساری دنیا میں ہوتے ہیں۔یہ بلغاریہ کے کوہ وٹوشا سے لیکر جزائر فاک لینڈ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ لیکن دیکھنے میں سب سے زیادہ متاثر کن روس کی چیلیابنسک اوبلاست  میں واقع بگ سٹون ریور ہے۔

یہ 6 کلومیٹر طویل ہے۔ اس دریا کا آغاز بہت سے چھوٹی پتھریلی ندیوں سے ہوتا ہے، جن کی چوڑائی 20 میٹر تک ہے۔ اس کے بعد یہ ندیاں  ایک بڑے پتھریلے دریا میں شامل ہو جاتی ہیں، جس کی چوڑائی 200 میٹر تک  بھی ہے۔کچھ مقامات پر تو یہ چوڑائی 700 میٹر بھی ہے۔
بگ سٹون ریور ، تاگانائی پارک کی سب سے دلچسپ جگہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ روس کی سب سے زیادہ متاثر کن جگہوں میں سے  ایک ہے۔

اس دریا کے بارے میں بہت سی افسانوی کہانیاں بھی گردش کر رہی ہیں لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  پتھروں کا یہ دریا 10 ہزار سال پہلے تاگانائی کی چوٹی پر گلیشیئر کے ٹوٹنے اور پتھروں کے دریاؤں کے بہاؤ سے بنا ہے۔
دنیا بھر کے پتھریلے دریاؤں کے برعکس  روس کے بگ سٹون ریور کی خاص بات یہ ہے  کہ یہ صنوبر کے جنگلات کے درمیان سے اصل دریا کی طرح گزرتا ہے۔ ہزاروں  سال سے یہ اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔اس دریا میں پتھر کی تہوں کی موٹائی 4 سے 6 میٹر اور وزن 10 ٹن تک ہے۔


روس میں واقع پتھروں کا حیرت انگیز دریا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu