بطخ کی مچھلیوں کو خوراک کھلانے کی دلچسپ وائرل ویڈیو

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 جنوری 2020 23:56

بطخ کی مچھلیوں کو خوراک کھلانے کی دلچسپ وائرل ویڈیو

فیس بک کے ایک مقبول پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بطخ کو  مچھلیوں کو خوراک ڈالتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اس بطخ کو اپنے برتن سے گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر پانی  میں مچھلیوں کو ڈالتے دکھایا گیا ہے۔یہ دلچسپ ویڈیو  فیس بک پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں بطخ کو پانی کے ساتھ پڑے برتن  کے پاس کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ مہربان بطخ برتن سے  گندم کے دانے اٹھا اٹھا کر مچھلیوں کے منہ میں دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کو کس جگہ فلمایا گیاتھا تاہم اس وائرل ویڈیو کو اب تک 15 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
لاکھوں بار شیئر ہونے والی اس ویڈیو  پر ہزاروں افراد  تبصرے کر چکے ہیں۔یہ ویڈیو فیس بک کے  علاوہ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک  صارف نے  تبصرہ کیا کہ  یہ بطخ چھوٹی مچھلیوں کو  لبھانے کے لیے چارہ ڈال رہی ہے تاکہ انہیں کھا سکے۔تاہم دوسرے صارفین نے اسے مہربان بطخ قرار دیا۔
اس  دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu