تھائی سکول ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے قومی ترانہ پڑھتے بچوں کی بلند آواز ی چیک کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 جنوری 2020 23:45

تھائی سکول ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے قومی ترانہ پڑھتے بچوں کی بلند آواز ی چیک کرنے لگا
تھائی لینڈ میں پاتھوم تھانی  شہر کے تھاماساٹ کھلونگلوانگ ویٹایاکوم سکول  میں انتظامیہ ڈیسی بل میٹر کے استعمال سے  قومی ترانہ گاتے بچوں کی بلند آوازی چیک کرنے لگا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سکول کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تھائی لینڈ کے سکولوں میں جھنڈے کے سامنے کھڑے ہو کر ہر ممکن حد تک بلند آواز سے  قومی ترانہ گانا عام روٹین کی بات ہے لیکن یہ سکول  طلباء کی بلند آوازی کو چیک کرنے کے لیے ڈیسی بل میٹر موبائل ایپ استعمال کرتا ہے۔

اگر قومی ترانہ گاتے بچوں کی آواز 85 ڈیسی سے زیادہ ہو تو انہیں  کلاس میں جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اگر اُن کی آواز 80 سے 84 ڈیسی بل ہو تو  انہیں مزید د و بار قومی ترانہ گانا پڑتا ہے۔ اگر آواز کی بلندی 80 ڈیسی بل سے کم ہو تو بچوں کو سزا کے طور پر تین بار قومی ترانہ گانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

سکول کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اس سے بچوں میں ڈسپلن پیدا ہوگا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اس پر کافی تنقید کی ہے۔


اس سکول نے 6 اور 7 جنوری کو دو بار ڈیسی بل میٹر استعمال کیا تھا۔ اس کے بعد اس تنازعے کے حوالے سے  قومی اور سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگی۔ طلباء اور سوشل میڈیا صارفین سب نے ہی اس فیصلے پر تنقید کی، جس کے بعد سکول نے ڈیسی بل پروگرام کو ہی بند کر دیا۔
تھائی نیوز چینل ون 31 نے بتایا کہ سکول میں Decibel X نامی ایپ کی مدد سے طلباء کی بلند آوازی چیک کی جاتی ہے۔

9 جنوری کو رپورٹروں کو بتایا گیا کہ  سکول میں 4300 طلبا نے قومی ترانے گاتے ہوئے  ایپ کو استعمال کیا، جس کا اوسط سکور 74 سے 75 ڈیسی بل تھا، جس کا مطلب ہے کہ طلباء کو  تین بار  قومی ترانہ پڑھنا پڑا۔ یعنی اس دن بھی یہ ڈیسی بل میٹر استعمال ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 85 ڈیسی بل سے اونچی آوازیں انسانی کانوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ اوسط درجے کے ویکیوم کلینر کی آواز 75 ڈیسی بل تک ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu