8کتوں کے غول نے 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جنوری 2020 23:48

8کتوں کے غول نے 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ  چوہوں کو پکڑنا بلیوں کی فطرت ہے۔ حقیقت میں بلیاں چوہے پکڑنے کے معاملے میں کتوں سے کہیں زیادہ سست ہیں۔
چوہوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔  برطانیہ کے دیہاتی علاقے  میں جانوروں کے فارم بیماریاں پھیلانے والے چوہوں  سے ختم ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جب وہاں چوہوں کی تعداد بڑھتی ہے تو سافک اینڈ نورفک ریٹ پیک  کمپنی کو بلایا جاتا ہے، جو اپنے چھوٹے کتوں سے چوہوں کا صفایا کردیتے ہیں۔

یہ کمپنی  ،فطری طور پر چوہے پکڑنے والے کتوں کی تربیت کرتی ہے۔ یہ کمپنی اپنے کتوں کے ساتھ  برطانیہ بھر میں گھومتی ہے اور گھنٹوں میں  جانوروں کے فارموں کو چوہوں سے صاف کر دیتی ہے۔
اس کمپنی کی سب سے کامیاب چوہے مار مہم اس ماہ کے شروع میں سامنے آئی جب  8 کتوں کے غول نے  صرف 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے 34 سالہ منیجر ایڈ کک کا کہنا ہے کہ  یہ کتے اسی کام کے لیے پالے جاتے ہیں، شکار کرنا   ان کے ڈی این اے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کتوں کی زیادہ تربیت بھی نہیں کرنی پڑتی کیوں  ان کی جبلت میں چوہے پکڑنا اور قتل کرنا ہے۔
اس کمپنی نے 12 جنوری کو آئی، سافک کے نزدیک سوروں کے ایک فارم پر 8  کتوں کے غول کی مدد سے 7 گھنٹے میں 730 چوہے مارے۔
ایڈ نے بتایا کہ اس فارم پر کچھ چوہے تو قد میں کتوں جتنے ہی تھے۔ ان کی لڑائی دیکھا ایک الگ تجربہ تھا۔ ایڈ نے بتایا کہ چوہوں کو زہر دینے سے ان کے مرنے میں 48 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ سست اور تکلیف دہ طریقہ ہے جبکہ کتے چوہوں کو 3 سے 4 سیکنڈ میں مار دیتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 8 کتوں کا 7 گھنٹؤں میں 730 چوہے مارنا ان کے لیے بھی حیران کن ہے۔

8کتوں کے غول نے 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu