مہمانوں کو کورونا کا خوف: چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک سے شرکت

جمعرات 6 فروری 2020 22:27

مہمانوں کو کورونا کا خوف: چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک سے شرکت
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) چین میں پھیلے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے چینی جوڑے کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا جس پر دولہا دٴْلہن نے مہمانوں کو ہال میں بلا کر خود براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کا رہائشی چینی جوڑا شادی سے چند روز قبل ہی چین کا دورہ کرکے واپس آیا جس کے بعد دولہا دٴْلہن نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو مہمانوں نے ان کے چین کے دورے کے باعث ان میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

مہمانوں کے انکار پر دولہا دٴْلہن نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہِ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دولہا دٴْلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دولہا دٴْلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق دولہا دٴْلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔دولہا دٴْلہن حال ہی میں نئے سال کا آغاز ہونان میں اپنی فیملی کے ساتھ کرکے سنگاپور واپس لوٹے تھے۔دولہا کا کہنا تھا کہ جب مہمانوں نے کورونا کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تو انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس سے تمام مہمان حیرت زدہ ہوگئے لیکن پھر سب لوگوں نے خوشی خوشی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہیکہ چین کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سنگاپور میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 28 ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu