انڈونیشیا کی یہ بیکری انسٹنٹ نوڈلز سے مزےدار کیک تیار کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 فروری 2020 23:55

انڈونیشیا کی یہ بیکری انسٹنٹ نوڈلز سے  مزےدار کیک تیار کرتی ہے

تصویر میں نظر آنے والے کیک میٹھے نہیں ہیں۔ یہ اصل میں انسٹنٹ نوڈلز سے بنائے گئے ہیں۔ ان کے اوپر کریم کی بجائے چکن ،بڑا گوشت،شوربہ اور کھوپرا  ڈالا گیا ہے۔
جکارتا کی بیکری Tot Aw (totally awesome کے مخفف) کو اپنے غیر معمولی کیکس کے باعث کافی شہرت مل رہی ہے۔ انسٹنٹ نوڈلز سے بنے ان کیکس پر گوشت سے بنی چیزیں اور دوسرے اجزا  ڈالے جاتے ہیں۔ یہ کیک شادی ، سالگرہ اور دوسری تقریبات میں کافی پسند کیے جا رہے ہیں۔


اس بیکری کےکیک اس وقت مقبول ہوئے، جب ایک کیک کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ ہوئی۔ اس تصویر کو کئی ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔تاہم انڈونیشیا کی یہ بیکری 2017 سے یہ کیک بنا رہی ہے۔ 2017 میں  جکارتا پوسٹ میں اس کیک پر ایک فیچر بھی شائع ہوا تھا۔
بیکری کے  ایک بانی نے بتایا کہ  یہ کیک انہوں نے بچپن کی یاد تازہ کرنے کے لیے بنایا تھا، جب اُن کی والدہ اُن کےدوپہر کےکھانے کو لنچ باکس میں رکھتی تھی، دباؤ کی وجہ سے یہ کھانا کیک کی طرح بن جاتا تھا۔

(جاری ہے)

بیکری کے دوسرے بانی اروین نے بتایا کہ یہ کیک بنانا کچھ زیادہ مشکل نہیں لیکن نوڈلز کو  کیک کی اچھی شکل و  صورت دینے میں تھوڑا وقت لگ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک درمیانے کیک کی تیاری میں نوڈلز کے14 سے 17 پیکٹ لگتے ہیں  اور اسے 8 سے 10 افراد کھا سکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu