گھر پینٹ کرا کے ادائیگی نہ کرنے والے شخص سے پینٹر کا انوکھا انتقام

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 فروری 2020 23:55

گھر پینٹ کرا کے ادائیگی نہ کرنے والے شخص سے پینٹر کا انوکھا انتقام

ایک پینٹر نے گھر پینٹ کرا کر اجرت نہ دینے والے شخص سے انوکھا انتقام لیا ہے۔ پینٹر نے جو گھر پینٹ کیا تھا، اس پر   گھروالوں کو شرمندہ کرنے کے لیے ایک  بڑا تحریری پیغام لکھ دیا۔
پچھلے ماہ جب لوگ سابقہ نارتھ  سٹار کلب کی عمارت کے پاس سے گزرے تو اس پر سیاہ رنگوں سے تحریر پڑھ کر حیران رہ گئے۔اس عمارت پر لکھا تھا” اپنے گھر پر پینٹنگ کرانا چاہتے ہیں؟ ٹیری کی طرح نہ بنیں، اپنے بل ادا کریں! اب آپ ادا کریں گے!“ یہ پیغام  ایک مقامی پینٹر ڈین ریویس نے لکھا تھا۔

ڈین نے بتایا کہ اسے یہ عمارت پینٹ کرنے کے لیے ہائر کیا گیا تھا لیکن کام کے بعد اُن کے کلائنٹ نے اجرت کے 500 پاؤنڈ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ کلائنٹ نے یہ ادائیگی وہ کام نہ کرنے پر روکی تھی، جو معاہدے میں شامل ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اسی پر 50 سالہ پینٹر نے  کلائنٹ کو سبق سکھانے کافیصلہ  کیا۔
ڈین نے بتایا کہ  اُن کے کلائنٹ نے کام کے درمیان میں ہی  انہیں مزید کام دے دیا، جو معاہدے میں شامل نہیں تھا۔

کلائنٹ نے انہیں کہا کہ اگر اپنے پیسے چاہیے تو مزید دوسرے کام بھی کرو۔ ڈین نے بتایا کہ انہوں  پورا ایک ہفتہ محنت سے کام کیا ہے، انہوں نے دوپہر کےکھانے کے لیے بھی وقفہ نہیں کیا لیکن اُن کا کلائنٹ ہمیشہ کہتا ہے کہ وہ کل ادائیگی کرے اور یہ کل کبھی آ ہی نہیں رہی۔
پینٹر نے بتایا کہ اُن کے کلائنٹ ٹیری ٹیلر نے ایک اضافی کوٹ کے بعد ادائیگی کرنے کی شرط رکھ دی۔

یہ اضافی کوٹ 14 جنوری کو ہونے والے کام کے معاہدے میں شامل ہی نہیں تھا۔ٹیری نے ڈین کو کہا تھا کہ جب تک اضافی کام نہیں ہوگا، وہ ایک دمڑی بھی  نہیں دے گا۔ ڈین کو جب لگا کہ انہیں اپنی رقم کبھی نہیں ملے گی تو انہوں نے ٹیری سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔
ڈین نے اپنی حرکت کے دفاع میں کہا کہ یہ کرسمس کے بعد اُن کا پہلا کام تھا۔ انہیں بہت سے بل ادا کرنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں  اپنی حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں اگر ضرورت پڑی تو وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گے۔
دوسری طرف ٹیری نے ڈین کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ پوری رقم ادا کرنا چاہتے تھے۔ ٹیری نے بتایا کہ اب وہ ڈین کے خلاف مقدمہ کریں گے اور انہیں دیوار پر لکھے پیغام کی بھی کوئی پرواہ نہیں۔
ڈربی شائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہیں جائیداد کے مالک نے فون کیا تھا، وہ دونوں پارٹیوں سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu