شوہر کی جان بچانے کیلئے دوڑ میں حصہ لینےوالی 68 سالہ خاتون

علاج کے لئےپیسے درکار تھے ٗ خاتون نے دوڑ میں حصہ لے کر 5 ہزار روپے کا انعام جیت لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 10 فروری 2020 16:44

شوہر کی جان بچانے کیلئے دوڑ میں حصہ لینےوالی 68 سالہ خاتون
مہاراشٹرا(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین10 فروری 2020ء ) اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے دوڑ میں حصہ لینے68 سالہ خاتون ‘شو ہر کے علاج کے لئے 5 ہزار روپے درکار تھے‘ پیسوں کی کمی کے باعث بھاگنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی رہاست مہاراشٹرا کی 68 سالہ خاتون نے  اپنے  شوہر کی جان بچانے کے لئے دوڑ میں حصہ لیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون لتہ کری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر  خطرناک بیماری  میں مبتلا تھے، ایم آر آئی کے لئے5ہزار روپے کی ضرورت تھی۔

علاج کے لئے پیسے نہیں تھے۔ گاوٴں میں ایک شخص نے  بتایا کہ ایک دوڑ ہونے جار ی ہے جس کا انعام 5 ہزار روپے ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انعام کا سوچ کر میں نے ریس میں  حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔بھاگتے ہوئے میری جوتی بھی ٹوٹ گئی، میں نے بغیر جوتی کے ہی دوڑ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تاہم میں نے  یہ ریس جیت لی۔

 
 
بعدازاں ان پر فیچر فلم بھی بنائی گئی، خاتون کا کہنا ہے  کہ مجھے کوئی شوق نہیں تھا کہ میں فلم میں آوٴں ،مجھے صرف پیسے سے غرض تھی‘ جس سے میں اپنے شوہر کی  جان بچا سکوں۔

فیچر فلم بنانے والے ڈائریکٹر ناوین کمار کا کہنا ہے کہ میں نے ایک مقامی اخبار میں خاتون کی کہانی پڑی  ۔ مجھے بہت اچھا لگا کہ ایک خاتون اپنے شوہر کے لئے اتنی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم تو صرف ڈاکمنٹری بنانے آئے تھے ‘ تاہم خاتون کی جدوجہد دیکھ کر فیچر فلم بنادی۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میری بیوی میرے  لئے یہ بھی کر جائے گی، جب مجھے معلوم ہوا تو میں بہت غم ذدہ ہو گیا ، تاہم میری بیوی میرا فخر ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu