نیویارک کا یہ کتا اپنے منہ میں ایک ساتھ 6 ٹینس بالز سنبھال سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 فروری 2020 23:26

نیویارک کا یہ کتا اپنے منہ میں ایک ساتھ 6 ٹینس بالز سنبھال سکتا ہے

نیویارک کا ایک خاندان اپنے کتے کو اس کے حیرت انگیز کرتب کے باعث گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ کتا ایک ہی بار میں اپنے منہ میں 6 ٹینس بالزسنبھال سکتا ہے۔
کینینڈیگوا سے  تعلق رکھنے والے شیری اور روب مولوئے کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی نے  کالج کے زمانے میں ایک گولڈن ریٹریور فن لے خریدا تھا۔اس وقت یہ بہت چھوٹا تھا۔

فن لے ہر وقت ٹینس کی گیند سے کھیلتا تھا۔ انہوں نے غور کیا تو معلوم ہوا  کہ دو سال کی عمر میں فن لے اپنے منہ میں  ایک ساتھ کئی ٹینس بال  پکڑنے کی کوشش کرتا۔ فن لے اب چھ سال  کا ہے۔ ایک ہی وقت میں منہ سے  کئی ٹینس بال پکڑنے کے معاملے  میں اس کی مہارت کافی بڑھ گئی ہے۔فن لے اس وقت اپنے   منہ میں ایک ساتھ 6 ٹینس بال سنبھال سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت فن لے کا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے۔

ساری دنیا سے  لوگ فن لے کے اکاؤنٹ کو فالو کرتے ہیں۔ فن لے کی مالکن ایرن کا کہنا ہے کہ وہ  گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کتے کا اندراج کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس وقت جس کتے کے پاس یہ ریکارڈ ہے وہ اپنے منہ میں ایک ساتھ 5 ٹینس بالز سنبھال سکتا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ریکارڈ کے اندراج  کے حوالے سے  پالیسی کافی سخت ہے۔ اُن کا نمائندہ موجود نہ ہوتو انہیں ویڈیو اور بہت سے گواہوں کے بیانات کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ ریکارڈ بنانے کے وقت بہت سے لوگوں کو جمع ہونا بھی ضروری ہے۔ ایرن اب  گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کے لیے ضروری کاروائی مکمل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu