چینی نوجوان نے سر کےبل اچھل کر 36 سیڑھیاں چڑھ کر نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 فروری 2020 23:26

چینی نوجوان نے سر کےبل اچھل کر 36 سیڑھیاں چڑھ کر نیا ریکارڈ بنا لیا

ایک چینی نوجوان نے  سرکے بل اچھل کر 36 سیڑھیاں چڑھ کر اپنا ہی  ریکارڈ توڑ دیا ۔چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی لونگلونگ  نے سر کے بل اچھل کر 36 سیڑھیاں ایسے چڑھی کہ اُن کے سر کے سوا جسم کا کوئی حصہ سیڑھیوں کو نہیں چھوا۔ اسی طرح 36 سیڑھیاں چڑھ کر انہوں نے اپنا پچھلا 34 سیڑھیوں چڑھنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے لی کا ریکارڈ زہاؤ شیاؤلونگ  کے ساتھ مشترکہ تھا، جنہوں نے 2012ء میں اسی طرح 34 سیڑھیاں چڑھی تھیں لیکن اب لی اس ریکارڈ کے اکیلے مالک ہیں۔


لی نے اٹلی کے لو شو ڈی ریکارڈ میں اپنے ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے سیڑھیوں کو سر کے سوا جسم کے دوسرے حصے سے چھو لیا تھا، جس کی وجہ سے  وہ ریکارڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے تھے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu