کاغذوں سے بنے حقیقت سے قریب ترین پرندوں کے ماڈل

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 فروری 2020 23:54

کاغذوں سے بنے حقیقت سے قریب ترین  پرندوں کے ماڈل
کولمبین فنکارہ ڈیانا بیلٹران ہیریرا  رنگین کاغذ کے ٹکڑوں کو جوڑ کر  حقیقت سے قریب ترین  پرندوں کے ماڈلز  بناتی ہیں۔ڈیانا کئی سالوں سے کاغذ کے ٹکڑوں سے پرندے بنا رہی ہیں۔ وہ عام چڑیا سے لیکر استوائی طوطوں  کے ماڈلز بناتی ہیں۔پرندوں کے ماڈلز کو قدرتی ظاہر کرنے کے لیے وہ انہیں حقیقی زندگی کے سائز میں بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلی ایک دہائی میں انہوں نے کاغذ سے پرندوں کے سینکڑوں ماڈل بنائے ہیں۔


بوگوٹا سے تعلق رکھنے والی  ڈیانا صرف کاغذ  کے ٹکڑوں اور چند تاروں سے  پرندوں کے ماڈل بناتی ہیں۔ اُن کی توجہ سے یہ ماڈل شاہکار بن جاتے ہیں۔ڈیانا کے بنائے چند شاہکار ماڈلز آپ بھی دیکھیں۔







Browse Latest Weird News in Urdu