خواتین کے بیوٹی پارلرپر لگے پوسٹرز کو بوسہ دینے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صارفین نے ’چھوٹی سے خواہش ‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 فروری 2020 17:23

خواتین کے بیوٹی پارلرپر لگے پوسٹرز کو بوسہ دینے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-12فروری2020ء) بیوٹی پارلر کے باہر لگے خواتین کے پوسٹرز پر بوسہ دینے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویسے تو ایسی کئی ویڈیوز ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر وائرل ہو جاتی ہیں اور لوگ انہیں مختلف گروپس اور دوستوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں،ان میں سے کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں جذباتی کر دیتی ہیں،کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو حیران کر دیتی ہیں جب کہ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے،ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جو دیکھ کر لوگوں جہاں اسے انجوائے کر رہے ہیں وہیں اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں،یہ ویڈیو ایک ایسے شخص کی ہے جو خواتین کے بیوٹی پارلر کے باہر پروموشن کے لیے لگائے گئے مختلف ہیروئنز کے پوسٹر کو بوسہ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کریں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گلی کے دو چکر لگاتا ہے اور جب تسلی کر لیتا ہے کہ گلی میں کوئی موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسے دیکھ رہا ہے تو وہ پارلر کی طرف بڑھتا ہے اور وہاں موجود خواتین کے پوسٹرز پر بوسے دیتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں پر تین سجی سنوری خواتین کے پوسٹر ہوتے ہیں اور مذوکرہ شخص تینوں پوسٹرز پر باری باری بوسہ دیتا ہے۔

اس دلچسپ منظر کو پاس لگا کیمرہ اپنی آنکھ میں محفوظ کر لیتا ہے،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔کچھ صارفین نے تنقید کی تو کچھ نے اس آدمی کو معصوم قرار دے دیا۔جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دوسرے کے عیبوں کا پردہ رکھنا چاہئیے،کچھ صارفین نے اسے مذکورہ مرد کی ’چھوٹی سے خواہش‘ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu