فروری کے مہینے میں قدرتی طور پر آتشی نظارہ پیش کرنے والی انوکھی آبشار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 فروری 2020 23:53

فروری کے مہینے میں قدرتی طور پر آتشی  نظارہ پیش کرنے والی انوکھی  آبشار
یوسمائٹ نیشنل پارک  میں فروری کے مہینے میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ فروری کے مہینے میں اس پارک میں بہنے والی آتشی آبشارہے۔اصل میں فروری کے مہینے میں ساز گار موسم میں سورج کی شعاعیں آبشار پر اس طرح پڑتی ہیں کہ  یہ آبشار بہتی ہوئی آگ محسوس ہوتی  ہے۔اسی وجہ سے  اس آبشار کا نام یوسمائٹ فائر فال ہے۔

ہر سال دسمبر سے اپریل کے دوران پہاڑوں کی برف پگھلتی ہے تو پانی ایل کیپٹن کے مشرقی کنارے پر بہتا ہے،جس سے عارضی ہارس ٹیل فالز بنتی ہیں۔

یہ آبشاریں دیکھنے میں کافی خوبصورت لگتی ہیں لیکن فروری کے  سات سے دس دنوں میں سازگار موسم ہوتو  یہ آتشی آبشار میں بدل جاتی ہے۔اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے لاوے کی آبشار بہہ رہی ہو ۔یوسمائٹ فائر فال ، یوسمائٹ نیشنل پارک کا سب سے خوبصورت نظارہ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد اس پارک کا رخ کرتے ہیں۔سیاحوں کے رش کی وجہ سے پارک کی انتظامیہ صرف فروری کے مہینے کےلیے نئے اصول و ضوابط  لاگو کرتی ہے۔

پارک کی بہت سی سڑکوں پر ٹریفک جام کے خدشے کے پیش نظر  گاڑیاں لے جانے کی پابندی ہوتی ہے۔
یوسمائٹ فائرفال کے نظر آنے کے لیے ساز گار حالات کا ہونا بہت  ضروری ہے۔ اسی وجہ سے یہ ہر سال نظر نہیں آتی ۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو پارک میں برف باری ہونا  ضروری ہے اور دوسرا  درجہ حرارت اتنا زیادہ  ہونا ضروری ہے، جس سے برف پگھل کر آبشار بنے۔مثال کے طور پر جب کیلفورنیا میں خشک سالی  آئی تو ہارس ٹیل فال آتشی آبشار میں نہیں بدلی تھی۔اس کے بعد پارک کا میں مطلع واضح ہونا چاہیے۔ آتشی آبشار کے لیے سورج کی روشنی ایک خاص زاویے سے آبشار پر پڑنی چاہیے۔


فروری کے مہینے میں قدرتی طور پر آتشی  نظارہ پیش کرنے والی انوکھی  آبشار

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu