ریلوے اسٹیشن پر چوہوں کی لڑائی کی تصویر سب سے بہترین قرار دے دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 فروری 2020 23:45

ریلوے اسٹیشن پر چوہوں کی لڑائی کی تصویر سب سے بہترین قرار دے دی گئی

لومیکس پیپلز چوائس  ایوارڈ میں صارفین نے ایک ایسی تصویر کو بہترین قرار دیا ہے، جس میں دو چوہے خوراک کے لیےلڑ رہیں ہیں۔سام رولی کی بنائی ہوئی سٹیشن سکوایبل  صارفین کے  نزدیک سب سے بہترین تصویر رہی۔یہ بہترین تصویر لندن کے انڈرگراؤنڈ سٹیشن پر بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس تصویر کو بنانے کے لیے فوٹو گرافر کو کافی صبر کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ ایک بار انہوں نے چوہے کو لڑتے دیکھا تو تصویر بنانے کے لیے فرش پر لیٹ گئےلیکن اُن  کا یہ صبر رائیگاں نہیں رہا۔ چوہوں کی لڑائی صرف چند سیکنڈ تک رہی تھی لیکن فوٹوگرافر کے لیے چند سیکنڈ کا یہ موقع ہی کافی تھا۔اس مقابلے میں 100 ممالک سے 48 ہزار تصویریں آئی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu