جھاڑو سال کے کسی بھی دن سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ ناسا کو یہ وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 فروری 2020 23:51

جھاڑو سال کے کسی بھی دن سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ ناسا کو یہ وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

حال ہی میں ناسا کو مجبور ہوکر وضاحت پیش کرنا پڑی کہ  جھاڑو صرف 10 فروری کو ہی نہیں بلکہ سال کے  ہر دن سیدھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
یہ معاملہ اس وقت شروع  ہوا جب ایک ٹوئٹ میں  دعویٰ کیا گیا کہ  جھاڑو صرف 10 فروری کو ہی  بغیر سہارے سیدھی کھڑی ہو سکتی ہے۔ٹوئٹ میں اس دعوے کو ناسا سے منسوب کیا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ناسا نے  صرف 10 فروری کو  ایسا دن قرار دیا ہے، جب  کشش ثقل میں کھنچاؤ کی وجہ سے جھاڑو بغیر کسی سہارے کے کھڑی ہو سکتی ہے۔

ٹوئٹ کے ساتھ موجود ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا گیا، اس ٹوئٹ کے بعد 10 فروری کو بہت سے لوگ جھاڑو کو سیدھی کھڑی کرتے رہے۔


یہ دعویٰ بالکل غلط ثابت ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ جھاڑو کسی بھی دن سیدھی کھڑی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

10 فروری کے کشش ثقل کے کھنچاؤ میں کوئی انفرادیت نہیں ہے۔
یہی وجہ ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو اس حوالے سے باقاعدہ وضاحت کرنا پڑی۔

ناسا نے وضاحت دی کہ بنیادی طبیعات صرف 10 فروری کو ہی نہیں بلکہ ہر دن کام کرتی ہیں۔
11 فروری کو ناسا نے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں خلاباز ایلوین ڈریو اور سائنسدان سارا نوبل  کو  بروم سٹک چیلنج (BroomstickChallenge) کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس  ویڈیو میں دونوں نے  جھاڑو کو سیدھی کھڑا کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu