100سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر نے پاؤں سے 100 غبارے پھاڑنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 فروری 2020 23:56

100سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر نے  پاؤں سے 100 غبارے پھاڑنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا
ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک  شخص نے 23.69 سیکنڈ میں  پاؤں سے 100 غبارے پھاڑ کر  نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ڈیوڈ رش اس سے پہلے سٹیم (STEM) ایجوکیشن  کی ترویج کے لیے 100 سے زیادہ  عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ڈیوڈ  رش کا حالیہ ریکارڈ  نوجوانوں کے لیے ایک پریزنٹیشن کا حصہ ہے، جس میں انہیں  مشکلات اور رکاؤٹوں پر قابو پانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔


ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے دو کوششیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی کوشش میں کئی غبارے  اس ٹیپ سے الگ ہوگئے ، جس نے انہیں زمین پر سیدھا جوڑا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دوسری کوشش میں بھی ایک غبارہ لائن سے ہٹ گیا تھا لیکن وہ اسے جلدی سے پھاڑ کر واپس دوسرے غباروں  کو پھاڑنے لگے۔
ڈیوڈ نے دوسری کوشش 23.69 سیکنڈ میں مکمل کر کے پچھلے 29.7 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔  ریکارڈ بنانے کی اس تقریب کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دئیے گئے ہیں، تاکہ ڈیوڈ کے ریکارڈ کو تسلیم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu