دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات سے کولوراڈوکے ایک ٹاؤن کے پاس آگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 فروری 2020 23:56

دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا ریکارڈ متحدہ عرب امارات سے کولوراڈوکے ایک ٹاؤن کے پاس آگیا

کولوراڈو کے ایک ٹاؤن  نے ایک پہاڑ پر 2800 آتش بازی کے شیلز کو دھماکے سے اڑا کر گینیز ورلڈ  ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔
سٹیم بوٹ سپرنگز میں  ہونے والے  سردیوں کے  سالانہ تہوار کے موقع پر  سٹیم بوٹ فائرورکس کی ایک ٹیم نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ آتش بازی کے یہ شیلز 62 انچ قطر میں رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ان شیلز کو ایک میل دور سے کامیابی سے اڑا دیا گیا، جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا ریکارڈ اس ٹاؤن کے پاس آگیا۔


اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا، جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ ریکارڈ  2397 پاؤنڈ کے شیلز اڑانے کے پچھلے ریکارڈ سے بڑا ہے، جسے 2018ء میں متحدہ عرب امارات میں بنایا گیاتھا۔
سٹیم بوٹ سپرنگز نے پچھلے سال بھی اس ریکارڈ کو بنانے  کی کوشش کی تھی لیکن  شیلز کو کافی پہلے دھماکے سے اڑانے کی وجہ سے ،اُن کی کوشش ریکارڈ بک میں شامل نہیں کی گئی تھی۔


Browse Latest Weird News in Urdu