نیوجرسی کے اس شہر میں 1977ء کے بعد پہلی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 فروری 2020 23:53

نیوجرسی کے اس شہر میں 1977ء کے بعد پہلی پیدائش

پولیس اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز  نے ہنگامی طور پر سی آئل سٹی (Sea Isle City) نیوجرسی میں ایک پیدائش میں مدد دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔اس شہر میں  40 سال سے زیادہ عرصے سے کوئی پیدا نہیں ہوا تھا۔
جو اور جینی گولاٹو کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے خاندانی گھر میں اپنی تین سالہ بیٹی کے  ساتھ  ویک اینڈ گزارنے گئے تھے کہ  وہاں پر جینی کو درد زہ اٹھا۔درد بڑھنے پر جو گولاٹو نے  ایمرجنسی  نمبر 911 پر کال کر دی۔

جلد ہی پولیس اور ای ایم ٹیز  وہاں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چند منٹ بعد ہی لوسیانا اس دنیا  میں  آ گئی۔پولیس اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ لوسیانا بیڈ روم کے فرش پر ہی پیدا ہوئی۔
سی آئل سٹی میں کوئی بھی ہسپتال نہیں ہے۔ قریبی ہسپتال یہاں سے 20 منٹ کی مسافت پر ہے۔  لوسیانا کی پیدائش قریبی شہر کے ہسپتال میں متوقع تھی لیکن وہ قبل از وقت سی  آئل سٹی میں پیدا ہو  گئی۔ وہ اس جگہ پر 1977 ء کے بعد  پیدا ہونے والی دوسری بچی ہیں۔
شہر کی انتظامیہ نے جو اور جینی کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu