سوئیڈن کی بیکری نے 661 پاؤنڈ وزنی سملا بن تیار لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 فروری 2020 23:53

سوئیڈن کی بیکری نے 661 پاؤنڈ وزنی سملا بن تیار لیا

سوئیڈن کی ایک بیکری کو یقین ہے کہ انہوں نے 661 پاؤنڈ وزنی سملا بن بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ یہ  بن    توبہ منگل(Shrove Tuesday) کی روایتی  دعوت کے لیے بنایا گیاہے۔سملا  ایک میٹھا رول ہوتا ہے، جسے کئی طرح سے سوئیڈن، فن لینڈ، ایسٹونیا، ناروے، ڈنمارک، جزائر فارو اور آئس لینڈ میں بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


بیک مائی ڈے (Bake My Day)  بیکری کا کہنا ہے کہ  اس سے پہلے وہ اتنا زیادہ وزنی بن بنانے کی پانچ ناکام کوششیں کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے  سوموار کو سٹاک ہوم میں 661 مکمل طور پر تیار کر لیا۔


اس سملا بن میں  286 پاؤنڈ کریم اور 66 پاؤنڈ آلمنڈ کریم شامل کی گئی تھی۔اس سملا بن کے بنانے میں کئی  دیگر کمپنیوں نے بھی  بیکری کی معاونت کی ہے۔ اس بن کا تھری ڈی ماڈل بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ  کو بھیجا جا چکا ہے  تاکہ اس کا اندراج کیا جا سکے۔
بیکری کا کہنا ہے کہ وہ اس بن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کرراہگیروں میں بانٹ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu