معذورکتوبر اور کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 فروری 2020 23:58

معذورکتوبر اور کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی کہانی  انٹرنیٹ پر وائرل

نیویارک میں قائم جانوروں کا  تحفظ کرنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے   اڑنے سے معذور کبوتر اور چلنے سے معذور کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی تصویریں شیئر کی تھیں، جس کے بعد لوگوں نے جانوروں کے تحفظ کے اس مرکز کے لیے عطیات کی بارش کر دی۔
روچسٹر میں قائم جانوروں کے  تحفظ کے  مرکز میافاؤنڈیشن کی بانی سو روجرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اڑنے سے معذور ایک کبوتر اور پچھلی ٹانگوں سے معذور ایک کتے کے پلے کی انوکھی دوستی کی تصویریں شیئر کی تھیں۔

سو روجرز نے بتایا کہ انہیں یہ کبوتر پچھلے سال ایک کارڈیلر شپ کی پارکنگ سے ملا تھا۔ جس وقت یہ ملا، یہ حرکت کرنے سے معذور تھا۔ہرمن نام کا یہ کبوتر اڑنے  میں ناکامی کی وجہ سے  حکام کی طرف سے پرسکون موت کا شکار ہوجاتا۔

(جاری ہے)

تاہم سو روجرز نے اسے اپنانے کا فیصلہ کیا۔ سو روجرز نے ہرمین کی تصویریں لٹل لونڈی نامی کتے کے پلے کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

لٹل لونڈی  پچھلی ٹانگوں سے معذور ہے اور چل پھر نہیں سکتا۔ سو روجرز  ا خیال ہے کہ لٹل لونڈی کی بیماری ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے ہے۔
سو روجرز نے بتایا کہ انہوں نے  کتے اور کبوتر دونوں پر ایک ساتھ نظر رکھنے کے لیے ایک ساتھ بیٹھا دیا۔ تاہم جلد ہی   ہرمین اور لٹل لونڈی کی دوستی ہوگئی۔دونوں ایک ساتھ بیٹھے اتنے بھلے لگے کہ سو نے دونوں کی تصویریں  فیس بک  پر شیئر کر دیں۔

اگلے دن تک یہ وائرل ہو چکی تھیں۔
سو روجرز نے بتایا کہ ان تصویروں کی وجہ سے انہیں 6 ہزار ڈالر سے  زیادہ کے عطیات ملے ہیں۔ اس کے بعد  سے وہ ان کی مزید ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔
سو روجرز نے بتایا کہ  اس دنیا کو اچھی کہانیوں کی ضرورت ہے۔ جب دو انواع  میں محبت ہوتی ہے تو یہ دلوں کو چھوتی ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu