براعظم انٹارکٹکا پہلے کبھی اتنا گرم نہیں ہوا تھا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 فروری 2020 23:58

براعظم انٹارکٹکا  پہلے کبھی اتنا گرم نہیں ہوا تھا

براعظم انٹارکٹکا میں درجہ حرارت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا  ہے۔ ارجنٹائن  کے ریسرچ سٹیشن  کے تھرمامیٹر کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت 18.3 ڈگری سیلسئس  یا 64.9 ڈگری فارن ہائٹ تک پہنچ چکا ہے۔اس سے پہلے انٹارکٹکا کا بلند ترین درجہ حرارت مارچ  2015ء میں  63.5 ڈگری فارن ہائٹ تھا جو اب مزید 1.5 ڈگری فارن ہائٹ بڑھ چکا ہے۔
یہ حیرت انگیز بات نہیں۔

اس سال زمین کا گرم ترین جنوری بھی گزرا ہے جبکہ 2019ء ریکارڈ ہسٹری کا دوسرا گرم ترین سال رہا ہے۔

(جاری ہے)


ورلڈ میٹیرولوجیکل آرگنائزیشن  کے مطابق جزیرہ نما انٹارکٹک کا شمال مغربی علاقہ جو جنوبی امریکا سے نزدیک ہے، زمین کے تیزی سے گرم ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔اس علاقے کا درجہ حرارت پچھلے 50 سالوںمیں 3 ڈگری سیلسئس یا 37.4 ڈگری فارن ہائٹ بڑھ چکا ہے۔ا س کے علاوہ 1979 سے 2017 کے درمیان انٹارکٹکا میں برف 6 گنا کم ہو گئی ہے۔ماہرین نے ابھی ارجنٹائن  کے ریسرچ سٹیشن کے اعداد و شمار کی  تصدیق کرنی ہے۔  لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار درست ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu