کوئی نہیں جانتا کہ کئی سالوں سے اس بچی کے کمرے کی دیوار سے ریڈیو کی آوازیں کیوں آتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 فروری 2020 23:58

کوئی نہیں جانتا کہ  کئی سالوں سے اس بچی کے کمرے کی دیوار سے ریڈیو کی آوازیں کیوں آتی ہیں

الینوائے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی 9 سالہ بیٹی کے کمرے کی دیوار کئی سالوں سے ریڈیو کے سگنل پکڑ رہی ہے، اس دیوار میں سے کئی سالوں سے ریڈیو کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
لاک پورٹ میں رہنے والے  رچرڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ  اُن کی بیٹی برائنا کے کمرے سے  بار بار ریڈیو کے چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ برائنا کے کمرے کی دیوار  مقامی اے ایم  ریڈیو کے سگنل پکڑ کر نشریات چلا رہی ہے۔


رچرڈ کا کہنا ہے کہ ریڈیو سٹیشن، کرسچن ریڈیو سٹیشن اے ایم 1160 ، جو سالم میڈیا گروپ کی ملکیت ہے، نے اُن کے گھر ایک  انجینئر کو بھی بھیجا تھا۔ تاہم وہ انجینئر بھی معاملہ سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی گئی تھی اور ماہرین سے بھی مدد طلب کی گئی تھی لیکن دیوار سے ریڈیو کی آواز آنے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)


رچرڈ کا کہنا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے ، وہ  کچھ نہیں جانتے کہ دیوار میں کیا چیز سپیکر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ایسا کچھ نہیں ہے، جس کی وہ وضاحت کر سکیں ۔رچرڈ نے بتایا کہ انہوں نے دیوار کو کھول کر اس میں بجلی کی فٹنگ کا معائنہ کیا ہے۔اس کے باوجود وہ اب تک سمجھنے سے قاصر ہیں کہ  ریڈیو کی آوازیں کہا سے آ رہی ہیں۔
گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں ریڈیو کے سگنل پکڑ کر ریڈیو کے طور پر کام کرتی رہتی ہیں۔ اس طرح کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اُن واقعات میں پتا چل جاتا ہے کہ کونسی چیز  ریڈیو کے سگنل پکڑ  رہی ہے اور کونسی  سپیکر کے طور پر کام  کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu