چینی عورت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زرافہ کا کاسٹیوم پہن لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 فروری 2020 23:53

چینی عورت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زرافہ کا کاسٹیوم پہن لیا
کورونا وائرس  کی وجہ سے پوری دنیا خطرے  میں ہے۔ چین سے پھیلنے والی اس بیماری سے بچنے کے لیے چینی افراد ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں چاہے اس کے لیے انہیں عجیب و غریب نظر آنا پڑے۔
ایک چینی عورت، جنہیں صرف مس ہی  کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان  کے شہر لوژہو کے ایک ہسپتال میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں مس  ہی کو  ایک زرافے کا  کاسٹیوم پہنے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مختصر کلپ میں مس ہی کو اس کاسٹیوم میں چلتے پھرتے اور ہسپتال سے ادویات لیتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  مس ہی کے  کاسٹیوم میں  چہرے  کی جگہ پر شفاف پلاسٹک ہے۔
پوچھنے پر مس  ہی نے بتایا کہ  وہ  ہسپتال میں اپنے والد کی ادویات لینے آئی تھی۔مس ہی نے بتایا کہ اُن کےپاس ماسک تو موجود تھے لیکن وہ 2017 میں ایکسپائر ہو چکے تھے جبکہ نئے ماسک بازار میں نہیں مل رہے تھے۔ انہوں نے ایکسپائر  ماسک پہننے کی بجائے  زرافے کا کاسٹیوم پہننا پسند کیا۔حکام کا  کہنا ہے کہ اس طرح کے کاسٹیوم پہننے سے  کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu