سپریم برانڈ کی اوریو کوکیز آن لائن 90 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے

منگل 25 فروری 2020 23:52

سپریم برانڈ کی اوریو کوکیز  آن لائن 90 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے
نیویارک کے کپڑوں کے برانڈ سپریم نے اوریو  کے ساتھ مل کر سپریم برانڈ کی کوکیز کا محدود ایڈیشن پیش کیا ہے۔مبینہ طور پر یہ کوکیز ای بے پر قریباً ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہو رہی ہیں۔
سرخ رنگ کی  سپریم اوریو اصل میں  8 ڈالر فی پیکٹ میں فروخت ہوئی تھیں، جو کافی مہنگی ہیں۔ یہ چونکہ مہنگے سپریم سٹورز میں فروخت ہو رہی تھیں، اس لیےیہ کافی مقبول ہوگئی۔

محدود تعداد کی وجہ سے یہ انٹرنیٹ پر کافی مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔ سپریم  برانڈ مختلف آئٹمز کو قلیل تعداد میں پیش کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے انٹرنیٹ کی نیلامی کی سائٹس پر سپریم اوریو کی قیمت حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ای بے پر  اگر سرخ سپریم اوریو کو سرچ کیا جائے تو اس کے پیکٹ 56 ڈالر سے لیکر 88 ہزار 988 ڈالر تک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر اتنی مہنگی سپریم اوریو کو خریدنے کے لیے 16 بار بولی لگائی جا سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ  اسی سائٹ پر سرخ سپریم اوریو چند سو ڈالر میں بھی فروخت ہورہی ہے۔سپریم برانڈ کی پیش کی گئی یہ سپریم اوریو کمپنی کی طرف سے مہنگے داموں فروخت ہونے والی پہلی آئٹم نہیں۔ اس سے پہلے سپریم  کی ڈیزائن کی ہوئی ایک جیکٹ ایک ملین ڈالر میں بھی فروخت ہورہی ہے ۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu