”زیرو زیرو تھری“ نامی لڑکے کے عجیب و غریب نام کی کہانی سامنے آگئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مارچ 2020 22:30

”زیرو زیرو تھری“ نامی لڑکے کے عجیب و غریب نام کی کہانی سامنے  آگئی
میکسیکن والدین اپنے بچوں کے غیر معمولی نام رکھتے ہی رہتے ہیں تاہم میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک  لڑکے کا نام انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو  رہا ہے۔ا س لڑکے کا نام ”صفر صفر تین“ (انگزیری: Zero Zero Three ،  ہسپانوی میں:  Cero Cero Tres) ہے۔اس لڑکے کا نام اس وقت سامنے آیا جب میکسیکو کی ریاست یوکاتان کے شہر میریڈا کی  ایک پیزا شاپ نے ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا۔

کاسیرا پیزا نے یہ مقابلہ  انوکھے اور عجیب و غریب ناموں کے حوالے سے کرایا تھا۔ اس مقابلے کی آخری حتمی فہرست میں بہت سے انوکھے ناموں نے جگہ بنائی لیکن  مقابلے کے فاتح زیرو زیرو تھری رہے۔مقابلہ جیتنے پر زیرو زیرو تھری کو دو بڑے پیپرونی  پیزا صرف 49 پیسو میں دئیے گئے۔اس کے ساتھ ہی زیرو زیرو تھری  انٹرنیٹ کی مقبول شخصیت بھی بن گئے۔

(جاری ہے)


زیرو زیرو تھری کے نام کے بارے میں شروع میں لوگ سمجھے کہ یہ ایک مذاق ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اس لڑکے کا نام پہلے کچھ اور تھا، جسے بعد میں قانونی طور پر بدلاگیا ہے۔اس پر زیرو زیرو تھری نے سامنے آ کر بتایا کہ اُن کا  اپنے 4 بہن بھائیوں میں تیسرا نمبر ہے اس لیے اُن کے والدین نے اُن کا نام زیرو زیرو تھری رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ اُن کا مکمل نام Cero Tres Miller Santos Chablé ہے لیکن 15 سال کی عمر میں اپنے اصل نام کا پتا چلا تھا۔

اُن کی پرورش امریکا میں ہوئی تھی، جہاں سب ا نہیں  بمبینو کہتے تھے۔ 15 سال کی عمر میں جب یہ خاندان میکسیکو منتقل ہوا تو زیرو زیرو تھری کے والدین نے اپنے بیٹے کو اُن کا اصل قانونی نام بتانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اُن کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ تھما دیا۔جب انہوں نے اپنے والدین سے زیرو زیرو تھری کے بارے میں پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ  یہ اُن کا نام ہے۔

جس پر زیرو زیرو تھری کافی حیران ہوئے۔ اُن کے والدین اُن کا نام 003 کے طور پر رجسٹر کرانا چاہتے تھے  لیکن حکام نے اُن کی درخواست مسترد کردی،جس کے بعد  اُن کا نام حروف تہجی میں زیرو زیرو تھری لکھا گیا۔ زیرو زیرو تھری نے بتایا کہ سکول میں اُن کے نام کی وجہ سے کافی مذاق بھی اڑایا گیا لیکن وہ دنیا کی وجہ سے اپنا نام تبدیل نہیں کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2011ء میں میکسیکن سول رجسٹری کی ڈائریکٹر فرمین گراسیا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کے ریکارڈ کے مطابق نایاب ترین نام زیرو زیرو تھری ملر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu