پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تالاب میں ڈالی جانے والی خشک برف نے سالگرہ کی پارٹی کو المیے میں بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 مارچ 2020 23:55

پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تالاب میں ڈالی  جانے والی خشک برف نے سالگرہ کی پارٹی کو المیے میں بدل دیا
ایک روسی انسٹاگرامر نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کے دن ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی 29 ویں سالگرہ کے دن ہونے والے حادثے  میں اُن کے شوہر سمیت کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  جبکہ کئی دوسرے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار افراد تالاب میں خشک برف یا ڈرائی آئس ڈالنے کے بعد گھٹن سے فوت ہوئے۔


اکاترینا ڈیڈنکو کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔ حال ہی میں اُن کی 29 ویں سالگرہ ایک المیے میں بدل گئی۔ ایسا اس وقت ہوا جب تالاب  میں 25 کلوگرام خشک برف ڈالی گئی۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاترینا کے شوہر پانی میں خشک برف ڈال کر مہمانوں کے لیے دھواں نما ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے جبکہ کچھ افراد کاکہنا ہے کہ انہوں نے ایسا پانی کے گرم ہونے کے باعث کچھ مہمانوں کے تالاب سے باہر نکلنے کی وجہ سے کیا۔

(جاری ہے)


حادثے کی وجہ کچھ بھی رہی ہو خشک برف نے پانی سے مل کر کیمیائی تعامل  کیا جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے گئے اور کئی کیمیائی طور پر جل گئے۔
جیسے ہی خشک برف تالاب میں ڈالی گئی، لوگ کھانسنے لگے اور کچھ حواس کھو بیٹھے۔دو افراد تو ماسکو پول کمپلیکس میں موقع پر ہی فوت ہوئے جبکہ  آئی ٹی کے ماہر اکاترینا کے شوہر ویلنٹن ڈیڈنکو کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔


اکاترینا نے اپنی سالگرہ کی تصاویر  اور سٹوریز پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی  انسٹاگرام پر اس حادثے کے بارے میں بتایا۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلاہے کہ یہ اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔
خشک برف اصل میں منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ ہوتی ہے۔اگر نکاس کے مناسب انتظام کے بغیر اسے چھوڑا جائے تو انسان اس  کی زیادہ مقدار لے لیتے ہیں۔ انتہائی کیسز میں   خون میں اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اہم اعضا کو آکسیجن نہیں ملتی۔
اکاترینا خود کوالیفائیڈ فارماسسٹ ہیں۔وہ انسٹاگرام پر گھریلوٹوٹکوں سے متعلق ویڈیو شیئر کرتی ہیں اور ایسی ترکیبیں بتاتی ہیں، جس سے صارفین فارسیوٹیکل پراڈکٹس خریدتے ہوئے پیسے بچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu