جاپانی ٹرک ڈرائیور نے 25 سالوں میں سائیکلوں کی 5800 سیٹیں چرانے کا اعتراف کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 مارچ 2020 23:53

جاپانی ٹرک ڈرائیور نے 25 سالوں میں سائیکلوں کی 5800 سیٹیں چرانے کا اعتراف کر لیا

لگتا ہے جاپانی افراد کو سائیکلوں کی سیٹیں کافی پسند ہیں۔کچھ عرصہ پہلے ایک جاپانی  شخص کے ایک سال کے اندر سائیکل کی 159 سیٹیں چرانے کی خبر آئی تھی (تفصیلات اس صفحے پر) ۔ اب ایک اور جاپانی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں میں 5800 سے زیادہ سائیکل کی سیٹیں چرائی ہیں۔
57سالہ ہیرواکی سوڈا پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرئیور ہیں۔

انہیں 13 فروری کو 2 سائیکلوں کی سیٹ چرانے پر گرفتار کیا گیا۔ 29 اور 30 نومبر 2019 کو ہونے والی چوری  کی یہ وارداتیں  جاپان کی اوساکا پریفیکچر  کے شہر ہیگاشیوساکا  کے ریلوے اسٹیشن اور ایک پارکنگ لاٹ میں ہوئی تھی۔ ان کی گرفتاری نگرانی کے کیمروں میں واردات کی فوٹیج محفوظ ہونے کی وجہ سے ہوئی، جس میں انہیں 8 ہزار ین یا 75 ڈالر  کی دو سیٹیں چراتے دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)


ہیرواکی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے تقریباً چوتھائی صدی پہلے  سائیکل کی سیٹیں چرانی شروع کیں۔اب اُن  کا ذخیرہ کافی متاثر کن ہے۔
ہیرواکی نے بتایا کہ انہوں نے 25 سال پہلے کام کے دباؤ کی پریشانی سے نکلنے کے لیے سائیکل کی سیٹیں چرانی شروع کیں۔ بتدریج انہیں مزہ آنے لگا اور وہ ان سیٹوں کو جمع کرنے لگے۔
57 سالہ ہیرواکی پولیس کو  ایک گودام تک لے گئے جو انہوں نے صرف ان  5800سیٹوں کو رکھنے کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ ان کے گودام میں ملک کے ہر کونے سے چرائی گئی سائیکلوں کی سیٹیں تھیں۔پولیس نے ضبط شدہ سیٹوں میں سے چند کی ہی نمائش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu