کتابوں کی 3.81میل لمبی لائن کو گینیز ورلڈ ریکارڈ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مارچ 2020 23:55

کتابوں کی 3.81میل لمبی لائن کو گینیز ورلڈ ریکارڈ مل گیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیویارک کے ایک غیر تجارتی ادارے نے کتابوں کی 3.81 میل لمبی لائن بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک غیر تجارتی ادارے دی بک فیریز کے 150 رضا کاروں نے 31 ہزار کتابوں کو  وایان ڈنچ کے ایک سکول میں لائنوں میں رکھا۔  کتابوں کی یہ لائنیں 3.81 میل طویل تھی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ یہ فاصلہ  الینوائے میں بنائے گئے پچھلے 2.6 میل کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کافی ہے۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے تمام کتابیں وایان ڈنچ کے رہایشیوں نے عطیہ کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu