سکول کے طلباء نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 مارچ 2020 23:49

سکول کے طلباء نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال بنا لی
فلوریڈا کے ایک ایلیمنٹری سکول کے طلباء نے  دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے جو ٹیپ بال بنائی ہے اس کا  گھیر 17 فٹ اور 11 انچ ہے۔

(جاری ہے)


لیک سٹی کے ایسٹ سائیڈ ایلمنٹری سکول نے اعلان کیا کہ انہوں نے طلباء سے ٹیپ کے 4000 رول جمع کیے اور ان سے 2268 پاؤنڈ وزنی ٹیپ بال بنائی ہے۔
ایک ویڈیو میں سکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیپ بال گینیز ورلڈ ریکارڈ کی گائیڈ لائنز کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے۔
اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال کا ریکارڈ مئی 2011 میں  لوئی ویل، کینٹکی میں بنایا گیا تھا، جس میں 2000 پاونڈ وزنی اور 12 فٹ 9 انچ گھیر  کی ٹیپ بال بنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu