غوطہ خور نے زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 مارچ 2020 23:49

غوطہ خور نے زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کر کے  نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک غوطہ خور نے کروشیا کے ایک تالاب میں زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کر کے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ 23 سالہ بورس میلوسک، سپلٹ ڈائیونگ کلب کے ممبر ہیں۔انہوں نے اتوار کو زیر آب چہل قدمی کا ریکارڈ توڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر الیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےیہ ریکارڈ   کاسل گومیلیکا ٹاؤن کے  میرینا کاسیلا  تالاب میں بنایا۔ اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے سطح آب پر آنے سے پہلے زیر آب 328 فٹ چہل قدمی کی۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ  262 فٹ چہل قدمی کا تھا، جسے اپریل 2015 میں ترکی کے غوطہ خور سرٹن ایڈین نے بنایا تھا۔  بورس اس سے پہلے 2019 میں سائیبریا میں بائی-فن ڈائیونگ کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu