بھارتی دندان ساز نے دنیا کا سب سے بڑا دانت نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 مارچ 2020 23:50

بھارتی دندان ساز نے دنیا کا سب سے بڑا دانت نکال لیا

20سالہ پون بھاوسر جب بھارت کے وسطی صوبہ مدھیہ پردیش کے    کھرگون ضلع کے ایک دندان ساز کے پاس اپنے دانتوں کے درد کی شکایت لے کر گئے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ  ان کا نکلنے والا دانت دنیا کا سب سے لمبا دانت ہوگا۔ 

ڈاکٹر سورابھ سریواستو نے پون کےد انتوں کا معائنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اُن کا دانت نکال دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سورابھ نے پون  کا جو دانت نکالا وہ دنیا میں کسی بھی بالغ فرد کے دانتوں سے بڑا تھا۔

یہ دانت 1.53 انچ  یا 3.8 سینٹی میٹر .لمبا تھا۔اس دانت نے لمبائی میں گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج پچھلے ریکارڈ کے حامل دانت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سےپہلے دنیا کے سب سے بڑے دانت کا ریکار ڈ جرمن دندان ساز  ڈاکٹر میکس لوکاس کے پاس ہے۔ ڈاکٹر میکس نے  1.46 انچ کا یہ دانت 2018 میں نکالا تھا (تفصیلات اس صفحے پر


Browse Latest Weird News in Urdu