رات کے کھانے میں انسانی ہاتھ پکوانے والے شخص کو بیوی نے گرفتار کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 مارچ 2020 23:53

رات کے کھانے میں  انسانی ہاتھ پکوانے والے شخص کو بیوی نے گرفتار کرا دیا

ایک بھارتی شخص کو حال ہی میں پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ اس شخص نے شمشان گھاٹ سے  انسانی ہاتھ لا کر اپنی  بیوی کو دے کر  بالکل عام سے انداز میں اسے رات کے کھانے کے لیے پکانے کو کہاتھا۔

بھارتی صوبے اترپردیش کے ٹیکوپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے  32 سالہ سنجے نے شمشان گھاٹ سے ایک انسانی ہاتھ لاکر اپنی بیوی کو دیا اور بالکل عام سے انداز میں اسے رات کے کھانے میں پکانے کا کہا۔

سنجے کی بیوی انسانی ہاتھ دیکھ کر اتنی خوفزدہ ہوئیں کہ زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو سامنے دکھائی دینے والا منظر مزید خوفناک تھا۔ انہوں نے  اپنے شوہر سنجے  کو اس ہاتھ کو پکانے کی تیاری کرتے دیکھا۔ وہ  فوراً گھر سے باہر بھاگی اور اپنے شوہر کو گھر کےا ندر ہی بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔

سٹیشن ہاؤس آفیسر آر سی شرما کا کہنا ہے ” ہم نے گھر کا دورہ کیا  اور ایک شخص کو انسانی ہاتھ کےگوشت کے ساتھ پایا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ بظاہر یہ شخص  اس ہاتھ کو گنگا کے کنارے سے لایا  تھا، جہاں لاشوں کو جلایا جاتا ہے۔“

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ شرابی ہے اوران کا دماغی توازن بھی درست نہیں۔گھر میں انسانی ہاتھ لانے سے  کچھ دن پہلے انہوں نےاپنے باپ پر بھی حملہ کیا تھا۔

سنجے اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ اُن کی بیوی نے گھر واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu