کمپنی کو دوبئی میں لگژری اپارٹمنٹ ٹسٹ کرنے کی ملازمت کے لیے امیدوار کی تلاش

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 مارچ 2020 23:47

کمپنی کو دوبئی میں  لگژری اپارٹمنٹ ٹسٹ کرنے کی ملازمت کے لیے امیدوار کی تلاش
ایک رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹ   پر ایسا اشتہار دیا گیا ہے، جس میں کمپنی  نے دوبئی میں اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں ایک ہفتہ ٹھہرنے اور اسے ٹسٹ کرنے کے لیے  امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔کامیاب امیدوار کو دوبئی جانے کے اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)


ویب سائٹ ”دوبئی پراپرٹی فار سیل“  نے ایک خوش قسمت شخص کے لیے  کمپنی کے خرچ پر دوبئی آنے اور ایک ہفتہ تک لگژری  اپارٹمنٹ ٹسٹ کرنے کی  ملازمت کا اعلان کیا ہے۔


ایک ہفتے بعد  کامیاب امیدوار کو کمپنی ایک بہتر ملازمت بھی پیش کر سکتی ہے۔ ملازمت پانے والے  شخص کو پراپرٹی بروکر کا کام کرنا ہوگا۔ انہیں خریدار تلاش کر کے مہنگی رہائش گاہیں  فروخت کرنی ہونگی ۔
کمپنی  نے اپنی ویب سائٹ پر  امیدواروں سے  درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔کمپنی نے امیدواروں کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کرنے کا بھی کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu