گمنام گاہک نے ریسٹورنٹ کو 15 لاکھ روپے کی ٹِپ دے دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 21 مارچ 2020 23:47

گمنام گاہک نے ریسٹورنٹ کو 15 لاکھ روپے کی ٹِپ دے دی

ایک گمنام گاہک نے    ہیوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ کو 9400 ڈالر کی ٹِپ دی  ہے۔ یہ ٹِپ  کاروبار  کو لازمی بند کرنے کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد دی گئی۔
ارما ز ساؤتھ ویسٹ ریسٹورنٹ،  جو اندرون شہر ہیوسٹن میں واقع ہے، میں ایک گمنام گاہک 9400 ڈالر کی ٹپ چھوڑ گیا۔اس واقعے سے تقریباً گھنٹے پہلے ہی ہیرس کاؤنٹی میں  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  بار اور نائٹ کلبس کو  کاروبار بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گمنام گاہک نے بل کی رسید پر لکھا کہ  اگلے ہفتوں میں اپنے ملازموں کی ادائیگی کے لیے یہ ٹِپ رکھیں۔
ریسٹورنٹ کا  کہنا ہے کہ وہ ٹیک آؤے کے طورپر کام کرتے رہیں گے  لیکن اگر کام زیادہ نہیں چلا تو کچھ ملازمین کو گھر بھیجا جا سکتاہے۔ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ٹِپ تمام ملازمین میں برابر تقسیم کی جائے گی، جس سے ہر ایک کے حصے میں 300 ڈالر  آئیں گے۔ریسٹورنٹ نے فیس بک  گمنام گاہک کے اس اقدام کی  تعریف کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu