میکسیکن ساحل پر ملنے والے بحری خارپشت کو گینیز ورلڈ ریکار ڈ میں درج کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مارچ 2020 19:23

میکسیکن ساحل پر  ملنے والے بحری خارپشت کو گینیز ورلڈ ریکار ڈ میں درج کر لیا گیا

برٹش کولمبیا کی ایک طالبہ کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے میکسیکن ساحل سے دنیا کا سب سے بڑا بحری خارپشت (sand dollar) ڈھونڈنے پر  گینیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔اسے دنیا کا سب سے بڑا بحری خار پشت قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کولڈ واٹر کی رہائشی نیکو وونگ ، جو چوتھے گریڈ میں پڑھتی ہیں، نے بتایا کہ  یہ بحری خارپشت انہیں ال  سرجنٹا کے ساحل سے ملا ہے، یہ اُن کے سر سے بھی بڑا ہے۔
وونگ کے خاندان نے اس حوالے سے تمام ضروری کاغذات  گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجے، جنہوں نے وونگ کے لیے ایک سرٹیفیکیٹ بھیج دیا ہے۔
وونگ کے بحری خار پشت کی  اصل پیمائش تو واضح نہیں لیکن اس سے پہلے یہ ریکارڈ 6 انچ قطر کے خار پشت کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu