13 سالہ لڑکی نے ایک ساتھ تین باسکٹ بالز اچھالنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مارچ 2020 23:36

13 سالہ لڑکی نے ایک ساتھ تین باسکٹ بالز اچھالنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا
باسکٹ کی شوقین 13 سالہ لڑکی نے   تین باسکٹ بالز کو ایک منٹ میں 231 بار اچھال کر اپنا پہلا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
زائیلا اوانٹ-گارڈے نیو اورلینز  میں  اپنے سکول کی باسکٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی ہیں۔ زائیلا نے بتایا کہ وہ 5 سال کی عمر سے باسکٹ بال اچھالنے کی مشق کر  رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دو سال پہلے انہوں نے ایک ساتھ کئی باسکٹ بالز اچھالنے کی مشق شروع کی تاکہ اپنی 13 ویں سالگرہ پر  عالمی ریکارڈ بنا سکیں۔

عالمی ریکارڈ کے لیے زائیلا نے 1 منٹ میں 231 بارتین  باسکٹ بالز اچھالی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 213 بار کا تھا۔زائیلا کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ ڈبلیو این بی اے میں جگہ بنا لیں گی۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu