یہ جاپانی کاسٹیوم پلے کوئین عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 مارچ 2020 23:50

یہ جاپانی کاسٹیوم پلے کوئین عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا
جاپان میں کاسٹیوم پلے کوئین کے لقب سے  جانے والی ایک ”خاتون“ نے حال ہی میں اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حقیقت میں عورت نہیں مرد ہیں۔
ٹوئٹر پر 65 ہزار ور انسٹاگرام پر بھی ہزاورں فالورز کے ساتھ ری ڈونوئس    کو کاسیٹوم  پلے کوئین سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ ایک مرد ہیں۔ وہ کئی سالوں کے دوران خود کو بہت سے زنانہ انیمے کرداروں میں پیش کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کے چاہنے  والوں کا منہ اس وقت حیرت سے کھلا رہ گیا  جب انہوں نے بتایا کہ  وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ   وہ خود کو خاتون ظاہر کرنے کے لیے سیلکون کے زنانہ اعضا بھی استعمال کرتے ہیں۔
 اپنے راز سے پردہ اٹھانے  سے اُن کا مقصد لوگوں کو بتانا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر دکھائی دینےو الی کسی چیز پر بھروسہ نہ کریں۔
گزشتہ دنوں ہم نے آپ کو ایک ایسے  42 سالہ جاپانی شخص کے بارے میں بھی بتایا تھا جو تقریباً ایک دہائی سے  ایک چھوٹی لڑکی  کا کردار نبھا رہے ہیں۔
(تفصیلات اس صفحے پر)


یہ جاپانی کاسٹیوم پلے کوئین عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ خود ہی بھانڈا پھوڑ ..

Browse Latest Weird News in Urdu